منچریال ۔ 24؍ جون ‘ سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ننیل منڈل کے مختلف گاؤں میں غیر قانونی طور پر اسائینڈر اراضیات کو پٹہ اراضیات میں منتقل کرنے کے شکایات کی وصولی کے بعد ضلع کلکٹر منچریال میں جوائنٹ کلکٹر منچریال مسٹر وائی ریندراؤ نے جامع تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس خصوصی میں عوام نے یہ شکایتی درخواستیں پیش کی تھی ۔ جس میں الزام لگایا تھا کہ بعض افراد اسائینڈ اراضی کو بے نامی پٹہ اراضی میں تبدیل کرتے ہوئے بینکوں سے قرض حاصل کرلئے ہیں ۔ جس کے ضمن میں ان تمام اراضیات کا جامع ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ تحقیقات کے بعد خاطیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی ۔ اس اجلاس میں عوام ‘ عوامی نمائندے ‘ تحصیلدارارینٹل منڈل مسٹر راج لنگم ‘ آر آئی مسٹر اے راجو ‘ اور کلکٹریٹ ریوینیو عہدیداروں نے شرکت کی ۔