متحدہ عرب امارات کی ایک عمارت سے ہندوستانی لڑکی نے چھلانگ لگادی

دبئی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی ایک 19 سالہ لڑکی دواخانہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، مبینہ طور پر شارجہ میں پیسوں کے سلسلہ میں اس کی اپنے آشنا سے تکرار ہوئی تھی جس کے بعد اس نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ مبینہ طور پر لڑکی کا آشنا اسی عمارت کی چھٹی منزل پر رہائش پذیر ہے۔ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہاسپٹل کے ذرائع کے بموجب لڑکی کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور وہ ہنوز شدید طبی نگہداشت کے شعبہ میں شریک ہونے کے باوجود خطرے سے باہر ہے اور اس کے بیان دینے کے قابل ہونے کے بعد ہی حقائق کا انکشاف ہوسکے گا۔