ڈینوب گروپ امارات کا اس اقدام سے سرمایہ کاری میں فروغ کا یقین
ابوظہبی۔9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی متنوع وفاق ڈینوب گروپ کو یقین ہے کہ ہندوستانیوں کو آمد پر ویزا جاری کرنے اور اُن کے اقامہ میں 10سال تک توسیع دینے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اور معیشت میں اضافہ ہوگا ۔ ہندوستانی شہری دبئی کے جائیداد کے کاروبار میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی افراد ہیں ۔ انہوں نے 83.65 بلین درہم کی گذشتہ پانچ سال کے دوران سرمایہ کاری کی ہے ۔یہ میعاد 2013 تا 2017ء کی ہے ۔ دبئی محکمہ اراضی کے تالیف کردہ اعداد و شمار سے اس کا ثبوت ملتا ہے ۔ ڈینوب گروپ کے بانی اور صدر نشین رضوان ساجن نے کہا کہ ہندوستانی شہری سب سے بڑا واحد تارکین وطن گروپ دبئی میں ہیں ‘ جب کہ حکومت کے تخمینوں کے بموجب عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان تجارت 2020ء تک 100ارب امریکی ڈالر مالیتی ہونے کا امکان ہے ۔ تازہ ترین متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے دو فیصلے کئے ہیں یعنی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اقامہ کی مدت میں اضافہ کر کے اسے 10سال کردیا جائے ۔ ماہرین فنون اور باصلاحیت طلبہ کے علاوہ 100فیصد غیر ملکی خانگی کمپنیوں کی ملکیت توقع ہے کہ ملک کی جائیداد مارکٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے ۔ جائیداد کی درست وقت پر خریداری طویل مدتی سرمایہ کاری ہوگی اور ہمیں اُمید ہے کہ موجودہ وقت متحدہ عرب امارات کے جائیداد شعبہ میں سرمایہ کاری کا درست وقت ہے ۔ متحدہ عرب امات کی حکومت جائیداد کے شعبہ کو ویاٹ کی فہرست سے استثنی دے چکی ہے صرف تجارتی شعبوں جیسے دواخانوں کو ویاٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ جائیدادوں کی قیمتیں انحطاط پذیر ہے اور طلب میں دبئی ایکسپو2020ء کی وجہ سے اضافہ کا امکان ہے ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ عرب امارات محفوظ ترین اور انتہائی پُرکشش سرمایہ کاری منڈی رکھتا ہے جس کی مالیت کے امکانات روشن ہیں ۔ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے وفاق ڈینوب گروپ کو یقینی ہے کہ سرمایہ کاری سے اضآفہ سے معیشت مستحکم ہوگی ۔