پہلا نیوکلیئر تربیت یافتہ افراد کا بیاچ
دوبئی۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کو 10 گریجویٹس کا پہلا نیوکلیئر توانائی پلانٹ تربیت یافتہ بیاچ حاصل ہوچکا ہے جو نیوکلیئر پلانٹ کی محفوظ کارکردگی کو یقینی بنائے گا اور اس پر نگرانی کرے گا۔ اس بیاچ نے خصوصی تربیت کا پروگرام مکمل کیا ہے۔یہ گریجویٹس اب امارات کی نیوکلیئر اِنرجی کارپوریشن میں کُل وقتی ملازمت اختیار کریں گے۔ 2017ء میں کارپوریشن کی تجارتی سرگرمی کا آغاز ہوجائے گا۔ مقامی کمپنیاں نیوکلیئر توانائی کے کارخانے کی نگران کار ہیں۔ انہوں نے اطلاع دی ہے کہ کارخانہ کے نظام، کنٹرول کرنے والے آلات اور پلانٹ کی راست نگرانی کرنے والے آلات کی کارکردگی کا مظاہرہ اطمینان بخش ہے۔