دبئی۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی قائم کردہ 24گھنٹے کام کرنے والی ٹال فری ہیلپ لائن جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم 20لاکھ ہندوستانیوں کے مسائل کی یکسوئی کرنا ہے ۔ گذشتہ چار سال میں اس کو 70ہزار ٹیلیفون کالس وصول ہوچکے ہیں ۔ ہندوستانی کارکنوں کے وسائل کے مرکز افتتاح اس وقت کی صدرجمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے نومبر 2010ء میں متحدہ عرب امارات کے دورہ کے موقع پر کیا تھا ۔ اب اوسطاً اس کو روزآنہ 70ٹیلیفون کالس وصول ہورہی ہیں ۔ خلیج ٹائمز کے بموجب چند دن قبل اسے صرف روزآنہ 40ٹیلیفون کالس وصول ہوتے تھے ۔ سینئر منیجر آپریشن انیش چودھری نے کہا کہ یہ ایک کارنامہ ہے ۔