دبئی 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارتخانے ہر کام کے دن کھلے اجلاس منعقد کریں گے تا کہ خدمات کو زیادہ شفاف اور ہندوستانی نژاد شہریوں کی رسائی کے قابل بنایا جاسکے ۔ ہندوستانی سفارتخانہ برائے ابو ظہبی اور قونصل جنرل ہندوستان برائے دبئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے احاطہ میں کھلے اجلاس منعقد کریں گے جس کے دوران ہندوستانی برادری کا کوئی بھی رکن متعلقہ عہدیداروں سے پیشگی وقت کا تعین کئے بغیر ملاقات کرسکتا ہے۔ یہ اقدام ان کے کئی اقدامات کا ایک حصہ ہے جو ہندوستانی شہریوں کے فائدے کیلئے ہندوستانی سفاتخانہ نے شروع کیا ہے ۔