متحدہ عرب امارات میں ’’گولڈن کارڈ‘‘ کی اجرائی

غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل تارکین وطن کو مستقل سکونت کا سنہرا موقع
ابوظہبی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے اعزازات کی اپنی طویل فہرست میں ایک حالیہ نیا اضافہ کیا ہے۔ یہ اضافہ ملک میں مقیم غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تارکین وطن کے لئے ’’گولڈن کارڈ‘‘ مستقل اقامہ کا اجراء￿ ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے بھی اپنے مقیم تارکین وطن کے لئے امریکی گرین کارڈ کی طرز پر مستقل اور مخصوص مدت کے لئے کارآمد منفرد اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔یو اے ای کا گولڈن کارڈ اقامہ طب، انجنیئرنگ اور سائنس کے شعبے میں غیر معمولی پیشہ وارانہ ٹریک ریکارڈ کے حامل غیر ملکیوں کو جاری کیا جائے گا۔ نیز ملک میں غیر معمولی سرمایہ کاری کرنے والے تارکین وطن کو بھی مستقل سکونت دی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کے روز مستقل سکونت پروگرام کا اجراء کیا۔ یو اے ای کا کہنا ہیکہ وہاں بسنے والے تمام تارکین وطن ہمارے بھائی ہیں اور ہم انہیں امارات کے عظیم فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں۔