متحدہ عرب امارات میں کل یوم یوگا

دوبئی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 40 سالہ یوگا انسٹرکٹر جو یو اے ای میں سکونت پذیر ہے، 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر طویل ترین شرش آسن کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوان اسٹینلے 60 منٹ (ایک گھنٹہ) تک شرش اسن کرے گا یعنی سر بیچے اور پیر اوپر اور اس طرح وہ خود اپنا 34 منٹ کا سابقہ ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ منتظمین نے کہا کہ اس سلسلہ میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈس کے دوبئی دفتر سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے۔ اسٹینلے کو یوگا کا 15 سالہ تجربہ ہے اور وہ یوگا کے کئی زمروں جیسے آئسنگریوگا، سیوانند یوگا اور اشٹانگا یوگا وغیرہ اور بہار اسکول آف یوگا اور میسور اسکول آف یوگا کے ٹیچر کی حیثیت سے پڑھانے کا تجربہ بھی اس کے پاس ہے۔ اسٹینلے انگریزی، ہندی، مراٹھی اور ملیالم زبان روانی سے بول سکتا ہے۔