دبئی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) 9 ہندوستانی کارکنوں کی نعشیں جو ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے آئندہ چند دنوں میںان کے وطن روانہ کردیں جائیں گی ۔ ہندوستان قونصل خانہ کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کو نعشوں کی واپسی اور بعدازاں متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ 9 ہندوستانی کارکنوں کے بشمول 13 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ان کی بس نے امارات کی مصروف شاہراہ پر کھڑی ہوئی لاری کو ٹکر دیدی تھی ۔ بس بریوو ٹکنیکل تعمیراتی کمپنی کی تھی جس کے مالک ہالینڈ ٹکنیکل کنٹراکٹنگ سرویسز ہیں۔ بس الٹ کر پانچ میٹر کی گہرائی میں گر پڑی تھی اس سے 13 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے تھے 9 کارکن بہار کے ہیں۔ ان کی شناخت ہوچکی ہیں۔