’’لو‘‘ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ‘ مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر
کاماریڈی ۔ 19؍ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دھوپ کی شدت کے باعث متحدہ ضلع نظام آباد میں اب تک 21 سے زائد افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ موسم گرما کی وجہ سے دھوپ کی شدت کو تاب نہ لاتے ہوئے معمر افراد دم تھوڑ رہے ہیں تو دیگر افراد کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ متحدہ ضلع میں صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک دھوپ کا اثر نظر آ رہا ہے ۔ اور گرم ہوائوں کی وجہ سے لو لگنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتے جا رہاہے ۔ کم از کم 44 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ اور دھوپ کی وجہ سے بیشتر اموات مزدورطبقے کی ہو رہی ہے دن بھر دھوپ میں کام کرنے کی وجہ سے دھوپ کی شدت کو تاب نہیں لا رہے ہیں ۔ دھوپ سے محفوظ رہنے کے لئے حکومت کی جانب سے توجہ دلائی جانے کے باوجو بھی مزدور پیشہ افراد کو دھوپ میں کام کرے کیلئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ ضلع نظام آباد اب تک 11 افراد کی اور کاماریڈی ضلع میں 10 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ صبح سے شام تک کام کرنے کی وجہ سے کاماریڈی ضلع کے گاندھاری منڈل کے پوتنگل کے ملیا ۔ رینجل منڈل کے ساٹا پور کے سائیلو یلاریڈی کے موضع لکشما پور کے گوپال مندور کے راملو ۔ چرواہ بودھن کے چنیا مزدور ‘ مندور کے گنگادھر ‘ نیوی پیٹ اور کے سونی بائی کی موت لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور یہ تمام افراد کا تعلق مزدور پیشہ ہے ۔ دھوپ کی وجہ سے عوام گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔ ٹھنڈے مشروبات کے کاروبار بھی عروج پر ہے ۔ ماہ صیام میں روزہ داروں کو بھی انتہائی مشکلات پیش آ رہے ہیں ۔