جمعرات , دسمبر 12 2024

متحدہ ضلع نظام آبادمیں 15,481 ’’ نوٹا ‘‘ رائے دہی

نظام آباد :12؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)متحد ہ ضلع نظام آباد میں جملہ 15,481 نوٹا کا رائے دہندوں کی جانب سے استعمال کیا گیا ہے جبکہ 2014 ء کے انتخابات میں صرف 1478 نوٹا کا استعمال کیا گیا تھا ۔ ضلع نظام آباد کے آرمور اسمبلی حلقہ میں 139369 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ان میں 1650 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ بانسواڑہ حلقہ اسمبلی میں 1,45,132 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو وہیں 1549 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ بودھن اسمبلی حلقہ میں 1,58,213 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو ان میں 1859 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ میں 1,54,212 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو ان میں 1885 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ نظام آباد رورل اسمبلی حلقہ میں 1,71,218 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو ان میں 2026 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ نظام آباد اربن میں 1,49,506 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو 847 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ جکل اسمبلی حلقہ میں 1,51,522 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو 1976 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا ۔ کاماریڈی میں 1,62,231 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو 1471 افراد نے نوٹاکا استعمال کیا ۔ یلاریڈی اسمبلی حلقہ میں 1,68,504 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو 2218افراد نے نوٹا کا استعمال کیا اس طرح متحدہ ضلع میں جملہ 15,481 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا جبکہ 2014 ء اسمبلی انتخابات میں 13,527 افراد نے نوٹا کا استعمال کیا تھا ۔ گذشتہ کے بہ نسبت اس مرتبہ 2000 سے زائد افراد نے نوٹا کا استعمال کرتے ہوئے امیدواروں سے ناراضگی ظاہر کی ۔ سب سے زیادہ نوٹا کا استعمال یلاریڈی اسمبلی حلقہ میں کیا گیا اور متحدہ ضلع میں جملہ 90 افراد نے انتخابی میدان میں تھے جن میں ٹی آرایس ، کانگریس ، بی جے پی و دیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہے ۔

پُرامن انتخابات پر
ضلع کلکٹر کو مبارکباد
نظام آباد :12؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں انتخابات کے پرُ امن انعقاد پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو کو مبارکباد پیش کی ۔ ٹی این جی اوز کے صدر کشن نے آج ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں پرُ امن طور پر انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ضلع کلکٹر کی نگرانی میں ضلع کے 6 اسمبلی حلقوں میں کامیاب طور پر رائے دہی اور رائے شماری کو انجام دینے پر مبارکباد پیش کی ۔ ان کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو ، ڈی آر او انجیا اور دیگر عملہ نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز کے قائدین کے علاوہ دیگر بھی ضلع کلکٹر کو مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT