متحدہ ضلع میدک کے 14 ایم پی ڈی اوز کو ترقی

میدک۔/5ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں برسر خدمت منڈل ڈیولپمنٹ آفیسرس میں بلحاظ سینیاریٹی 130 ایم پی ڈی اوز کو ترقیاں دی جارہی ہیں۔ جس میں ضلع متحدہ میدک کے 14 ایم پی ڈی اوز شامل ہیں۔ انہیں بحیثیت ڈپٹی سی ای او ضلع پریشد کے علاوہ دیگر دفاتر پنچایت راج، رورل ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر دفاتر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا جائے گا۔ عنقریب احکامات کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ 14 ایم پی ڈی اوز میں شراون کمار، ایم سدھیر، ایلیا، اے سرینواس، ایم لکشمی بائی، رتنا مالا، سرینواس راؤ، جی شراون کمار ( نرسا پور ) کروناشیلا، ایم اے کرشنن کے علاوہ ایم پی ڈی رینک کے عہدیدار جو سردست ڈیپوٹیشن پر جی ایچ ایم سی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مسٹر دلیپ کمار ، للیتا کماری، رتنا رانی، سرویشماں بھی شامل ہیں۔