متحدہ جدوجہد سے ٹی آرایس کو شکست دینے کا عزم

کریم نگر میں سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی کا صحافیوں سے خطاب

کریم نگر /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفاہمت سے معاہدے کی لاج رکھی جائے گی ۔ مشاورت اتحاد کے ساتھ مہا کوٹمی جس کا نام پرجا کوٹمی عظیم اتحاد کردیا گیا ہے ۔ اس کے ہر امیدوار کی کامیابی کیلئے کوشش کی جائے گی ۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کیا ۔ منگل کی شام وہ اندرا گارڈن میں کانگریس متحدہ ضلع صدر کے مرتنجم سرسلہ اسمبلی حلقہ امیدوار کے کے مہیندر ریڈی کے ساتھ مل کر اخباری نمائندوں سے بات کر رہے تھے ۔ وہ یہاں کے مرتنجم سے خیر سگالی ملاقات کیلئے آئے تھے ۔ اس پر مرتنجم نے کانگریس کا کھنڈا ڈال کر ان کا خیرمقدم کیا ۔ بعد ازاں کے مرتنجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاڈا وینکٹ ریڈی حسن آباد امیدوار کی کامیابی ہماری ذمہ داری ہے ۔ کوٹمی کی حکومت کیلئے ہرا یک پارٹی جو اس میں شامل ہے اس کی کامیابی ضروری ہے ۔ ایک دو دنوں میں کارکنوں منڈل صدور کا اجلاس منعقد کرکے وہاں پروین ریڈی حسن آباد اسمبلی حلقہ کانگریس امیدوار جو کہ فی الوقت دہلی میں ہیں آتے ہی بات چیت کرکے چناؤ میدان سے ہٹالیا جائے گا ۔ پرجا کوٹمی میں شریک پارٹی کی کامیابی کیلئے کانگریس کے سبھی متعلقہ کارکن قائدین کام کر رہے ہیں ۔ کریں گے اور ہر امیدوار کی کامیابی کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ کے مرتنجم نے کہا سی پی آئی کانگریس اور دیگر قائدین اس وقت موجود تھے ۔