یلاریڈی ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے سجن پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والا راجا رام رمیش کو منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ سعید نے امدادی چیک حوالے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رمیش کی ماں کچھ دنوں سے علیل ہونے پر اس نے وزیراعلی ریلیف فنڈ سے امداد کی درخواست دیا تھا ۔ جس پر دواخانہ کے خرچ تک وزیراعلی ریلیف فنڈ سے 24 ہزار روپئے منظورکئے گئے جس کا چیک رمیش کے حوالے کیا گیا اس موقع پر سرپنچ این سکرا ، منڈل پریشد رکن رامووا ، لنگم پیٹ نائب سرپنچ افروز ، منڈل نائب صدر سنگمیشور اور دوسرے موجود تھے ۔