کورٹلہ /21 مئی ـ جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و کوآپشن ممبر کورٹلہ کے کورٹلہ صدر بار اسوسی ایشن کو منتخب ہونے پر بروز جمعرات بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ کل جماعتی مسلم قائدین کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پرجناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و کوآپشن ممبر کورٹلہ کی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے شال اڑھاکر تہنیت پیش کی گئی ۔ جناب محمد نجیب الدین ٹی آر ایس قائد نے محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ کے بار اسوسی ایشن کورٹلہ منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ایڈوکیٹ کا بار کونسل صدر منتخب ہونا کورٹلہ کے مسلمانوں کیلئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے موصوف سے ملت کی فلاح و بہبودی کے سلسلے میں کئے جانے والی کوششوں میں تعاون دینے کی خواہش کی ۔ اس تقریب میں صدر مسلم ویلفیر پارٹی جناب مظہرالدین سابق سرپنچ جناب الیاس احمد خان نامہ نگار منصف جناب محمد نعیم الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ کورٹلہ جناب محمد نجیب الدین قائد ٹی آر ایس جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست جناب محمد رفیع الدین ایڈوکیٹ جناب محمد عبدالمقیم سکریٹری شعبہ خدمت خلق نے شرکت کی ۔