مبھی راؤ پیٹ میں مساجد و عیدگاہ کو رقمی منظوری

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 5ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و عیدگاہ میں مرمتی کاموں کی انجام دہی و نیز آہک پاشی کیلئے رقمی منظوری پر حاصل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کے بعد جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ ‘ عیدگاہ کیلئے فی کس 10ہزار روپئے کے علاوہ موضع لنگانہ پیٹ کی جامع مسجد کیلئے 10ہزار روپئے رقمی منظوری عمل میں لائی گئی جس کے چیکس مساجد کمیٹی کے صدور‘ صدرنشین منڈل پریشد گمبھی راؤ پیٹ سایوا کے ہاتھوں ادا کئے گئے ۔ اس موقع پرسابق ضلع پریشد رکن ملکگاری نرساگوڑ اور صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد نے حکومت اور متعلقہ عہدیداروں سے اپیل کی کہ گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے مختلف مواضعات میں مزید 6مساجد اور 5عیدگاہیں موجود ہیں جہاں ہمیشہ پانچ وقت کی نماز ادا کی جاتی ہے لیکن ان مساجد اور عیدگاہوں کو کسی بھی قسم کی کوئی رقمی منظوری عمل میں نہیں لائی گئی جگہ حکومت کی جانب سے تمام مساجد ‘ عیدگاہوں کو رقمی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا ۔ لہذا ان مساجد اور عیدگاہوں کو رقمی منظوری کا سابق ضلع پریشد رکن ملوگاری نرسا گوڑ ‘ صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد سید سعادت علی ‘ منڈل کوآپشن رکن محبوب علی نے متعلقہ عہدیداروں اورحکومت سے مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سرینواس ریڈی ‘ محمد احمد ‘ تمہرعلی‘ ولایت ‘ش ریف الدین موجود تھے ۔