قاہرہ ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ مصری عدالت نے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ان تینوں کو حکومتی فنڈز میں خرد برد کرنے کے جرم میں تین تین سال کی سزا دی تھی۔