مایاوتی عورت ہے یا مرد ۔۔؟ بی جے پی ترجمان کا سوال

جئے پور ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی کی خاتون ترجمان ساہینا این سی نے سابق چیف منسٹر اترپردیش مایاوتی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر تجسس ہے کہ آیا مایاوتی عورت ہیں یا مرد ۔ ساہینا نے یہاں ایک اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ میں یہ تک نہیں جانتی کہ مایاوتی مونث ہیں یا مذکر ۔ وہ سیاست میں خواتین کے موقف سے متعلق بات نہیں کررہی ہیں ۔ سیاست میں خواتین کی موجودگی 33 فیصد بھی نہیں ہے ۔ اگر خواتین کو ووٹ دینے کا یکساں ذمہ دار بنایا گیا تو انہیں انتخابات میں مقابلہ کرنے کا بھی یکساں موقع دیا جانا چاہئیے ۔ سیاسی پارٹیاں خاتون امیدواروں کو صرف ان حلقوں کیلئے ٹکٹ دیتی ہیں جو خواتین کیلئے محفوظ کردی گئی ہیں یا پھر ان کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں ۔ سیاست میں خواتین کو یکساں موقع دینا ہے تو انہیں زیادہ سے زیادہ امیدوار بنایا جائے ۔