مایاوتی شہریوں کے قومی رجسٹر کے مسئلہ پر کُل جماعتی اجلاس کی خواہاں

لکھنؤ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شہریوں کے قومی رجسٹر برائے آسام کے تنازعہ میں شامل ہوتے ہوئے صدر بی ایس پی مایاوتی نے اس عمل کی مذمت کی کہ 40 لاکھ افراد کے نام اس فہرست میں شامل نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے تاکہ اس مسئلہ پر غور کیا جائے، کیونکہ 40 لاکھ افراد کو مذہبی اور لسانی بنیادوں پر ان کے حق رائے دہی سے محروم کردیا گیا ہے۔ وہ ایک عرصہ سے اقلیتی طبقہ کے حقوق سے محروم ہیں اور انہیں شہریت کے حقوق سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت مرکز اور آسام دونوں جگہ اپنے ہدف کی تکمیل کرچکی ہے۔ ان کا مقصد تنگ نظر اور انتشار پسند سیاست پر عمل کرنا ہے۔