ماہ رمضان میں برقی سربراہی کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ

نارائن پیٹ یکم / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم باراں کے آغاز کے تقریباً ایک ماہ کے باوجود تاحال بارش نہ ہونے سے گرمی کی شدت میں کوئی خآطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔ شدید دھوپ اور گرمی کی تمازت روزہ داروں کیلئے کڑی آزمائش ثابت ہو رہی ہے ۔ عمر رسیدہ افراد اور کمسن بچے پیاس کی شدت محسوس کر رہے ہیں ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ برقی کی سربراہی میں بار بار خلل اور وقت بے وقت دن میں کئی کئی مرتبہ مسدودی سے روزہ داروں کیلئے مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ محکمہ برقی ماہ پر رمضان میں برقی کی سربراہی میں امداً خلل پیدا کر رہا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ماہ رمضان میں 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔