حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص مچھلیاں پکڑنے کے دوران باؤلی میں غرقاب ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سید حسن جو سنگارینی کالونی سعیدآباد علاقہ کے ساکن سید جہانگیر کا بیٹا تھا ۔ مچھلیاں پکڑنے کیلئے میرپیٹ کے علاقہ گیا تھا اور ایک باولی میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔