ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ نظام آباد کا تازہ شمارہ منظر عام پر

نظام آباد ۔۔ 13 ۔ نومبر ( فیاکس ) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدر کی ادارت میں شہر نظام آباد سے شائع ہونے والا بین الاقوامی رسالہ ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ کا ماہ اکٹوبر / نومبر کا مشترکہ شمارہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ مستقل کالم دعوت الی الخیر کے تحت واعظ حضرت عبدالقادر جیلانی ، واقعاۃ الانبیاء کے تحت واقعہ حضرت موسی علیہ السلام ، تاریخ کے دریچے کے تحت سرزمین ہند پر اسلامی تاریخ کے نقوش ، ’’ گنبد صحرا ‘‘ از ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ، ’’ لیکن قسم خدا کی مدینہ کچھ اور ہے ‘‘ از ڈاکٹر مجید بیدار ادبیات و شخصیات کے تحت غبار خاطر میں مور خانہ بیان از ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی ، ترقی پسند غزل گوئی کی ایک معتبر آواز مجروح سلطانپوری ، از ڈاکٹر شیمہ رضوی ، ادب کے تئیں میرا نقطہ نظر ، از ڈاکٹر روف خیر ، افسانے ’’ مسلمان ‘‘ از سیف حنیف ، ’’ لوٹ آو ‘‘ از جمشیدہ خاتون ، ’’ سوکھی بارش ‘‘ از رحیم انور ، طنز و مزاح کے تحت ’’ ہمارا کانفرنس میں جانا ‘‘ از ڈاکٹر بانو سرتاج ، راجہ مہدی علی خان کی مثنوی ، مثنوی قبرالبیان قسط (8) کے علاوہ منظومات میں نظم ’’ طیبہ نامہ ، ڈاکٹر مسعود جعفری ، ارض فلسطین ، نظم ڈاکٹر محمد کلیم ضیا ، لوجہاد از نیاز جیراجپوری ، اقبال متین ، ڈاکٹر محسن جلگانوی ، مسلم نواز ، ظفر ظہیر ، اقبال خسرو قادری ، ڈاکٹر محبوب راہی کی غزلیں شامل ہیں ۔ فی شمارہ 20 روپئے سالانہ 200 روپئے یہ شمارہ دفتر ماہنامہ ’’ تمہید ‘‘ 9-14-124 احمد پورہ کالونی ، نظام آباد 503001 ( ٹی ۔ ایس ) سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔