ماہنامہ’’تمہید‘‘نظام آباد کا تازہ شمارہ منظر عام پر

نظام آباد۔12ستمبر(فیکس ) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ کی ادارت میں شہر نظام آباد سے شائع ہونے والا ماہنامہ ’’تمہید‘‘ کا ماہ ستمبر کا تازہ شمارہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ مستقل کالج دعوت الی الخیر کے تحت واعظ حضرت عبدالقدار جیلانی‘ واقعتاۃ الانبیاء کے تحت واقعہ حضرت موسیٰؑ ‘ تاریخ کے دریچے کے تحت سرزمین ہند پر اسلامی تاریخ کے نقوش‘ ادبیات و شخصیات کے تحت اکیسویں صدی میں اردو تنقید از ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی ‘ وہاب عندلیب کی تصانیف از ڈاکٹر فرحین بیگم ‘ نثار احمد فاروقی بحیثیت شاعر از سیدہ اقبال ‘ اردو غزل میں سائنس کی عکاسی از محمد عادل ‘ تنقید کا فطری انداز از رفعت ناز کوثر ‘ افسانے سید حنیف‘ رحیم انور ‘ طنز و مزاح کے تحت راجہ مہدی علی خان کی مثنوی‘ مثنوی قہر البیان‘‘ قسط( ۷) کے علاوہ زاہد علی خاں اثرؔ‘ غلام مرتضیٰ راہیؔ ‘ نذیر فتح پوری ‘ جلیسؔ نجیب آبادی ‘ رؤف خیرؔ‘ ضرروصفی‘ محبوب راہیؔ کی منظومات شامل ہیں ۔ فی شمارہ 20/-روپئے سالانہ 200/- روپئے یہ شمارہ دفتر ماہنامہ ’’تمہید‘‘ 9-14-124 احمد پورہ کالونی نظام آباد 503001 ( ٹی۔ایس) سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔