عادل آباد /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے ائمہ موزن کو ماہانہ ایک ہزار روپئے اعزازیہ کے تعلق سے درخواستوں کی 10 جنوری تک توسیع پر چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ مسٹر محمد اسد اللہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی ضلع عادل آباد میناریٹی صدر مسٹر محمد ظہور الدین نے ضلع کے تمام مساجد سے تعلق رکھنے والے ائمہ کرام اور موزنین سے خواہش کی کہ وہ اس سے استفادہ کریں۔ موصوف مستقر عادل آباد میں ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کے قیام گاہ پر میڈیا سے مخاطب تھے جبکہ اس موقع پ ٹاون کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد الدین ، ظہیر رمضانی ، میناریٹی قائدین میں مسرس مجاہد شاہ ، نوخان ، شیخ احسان ، سید بابو ، سلیم پاشاہ ، احمد چاوش بھی موجود تھے ۔ ضلع میناریٹی صدر اپنے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اعزازیہ کی خاطر درخواستیں آن لائین حاصل کی جارہی ہیں ۔ کسی بھی می سیوا سنٹر پر www.waqftelangana.gov.in اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت ریاست کے پانچ ہزار مساجد کے ائمہ و موزن کو ماہانہ ایک ہزار روپئے اعزازیہ جاری کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نیریاستی حکومت کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی دلانے کیلئے کوشاں ہیں جس کے پیش نظر 80 فیصد ریاستی رقم پر قرضہ جات بھی فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاسکتے ۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے 51 ہزار روپئے کے علاوہ مستحق افراد میں وظیفہ جات کی فراہمی عمدہ چاول فی کس چھ کیلو ایک روپئے کے تحت ، مساجد و درگاہوں کو ایک جزوی تعمیر کی خاطر 20 ہزار روپئے ، رمضان المبارک کے موقع پر غریبوں میں ملبوسات کی تقسیم اور حکومت کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام بھی شامل ہے ۔ جبکہ 12 فیصد مسلم تحفظات کو یقینی بنانے کی غرض ریاستی حکومت کی جانب سے سدبھیر کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قانونی گرفت سے نجات پاتے ہوئے مسلم افراد نے خاندان کو راحت فراہم کرسکے ۔