شمس آباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مون پلی میں ایک خاتون نے بیٹے کے ساتھ خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب رماوتی لیلا 30 سالہ پیشہ لیبر ساکن مون پلی نے شوہر اور ساس کی ہراسانی سے تنگ آکر آج صبح اپنے 6 سالہ بیٹے سری ہری کو پیٹھ پر باندھ کر مون پلی میں واقع اورینٹل گارڈن میں موجود زرعی باؤلی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا۔