ماں کے انتقال کی خبر سُن کر بیٹا فوت

دوبئی ۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی تارک وطن کو جب یہ پتہ چلا کہ اُس کے وطن ہندوستان میں اُس کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے تو وہ خود بھی قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ 21 ڈسمبر کو رونما ہوا جب ہندوستان کی ریاست کیرالا کے ساکن انیل کمار گوپی ناتھن کو اُس کی والدہ کوشلیا کے انتقال کی خبر دی گئی ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دوسرے روز انیل کمار اپنے کمرہ میں بیہوش پایا گیا ۔ اُس کے دوستوں نے اُسے ہاسپٹل پہنچایا لیکن وہ فوت ہوچکا تھا۔ گوپی ناتھن گزشتہ 20 سالوں سے ایک ٹیلرنگ شاپ میں ملازمت کرتا تھا۔ آخری رسومات کیلئے اُس کی نعش بذریعہ طیارہ ہندوستان لائی جائے گی ۔