ماں کی ڈانٹ ڈپٹ پر بیٹی کی خودکشی

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز)ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ کلثوم پورہ پولیس کے بموجب 19 سالہ بھنڈاری پرینکا جو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی نے ماں سے بحث کے بعد زہر پی لی۔ پولیس کو پرینکا کی نعش وہاں کی ایک مندر کے قریب دستیاب ہوئی اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 11 سالہ لڑکے نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بیگم پیٹ کے علاقہ امبیڈکر نگر میں کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب این شنا مکیشور نے اپنے مکان کی چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کو خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔