حیدرآباد ۔ /28 اکٹوبر (سیاست نیوز) نریڈمیڈ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 21 سالہ ڈی الکیا ساکن نریڈمیڈ کو اس کی ماں نے معمولی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکر اپنے مکان میں زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔