حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک طالب علم نے ماں کی موت کے بعد تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ ویشال جو اڈہ گٹہ علاقہ کے ساکن دیانند کا بیٹا تھا تین سال قبل اس کی والدہ کی موت ہوگئی تھی اور تب سے کافی پریشان رہتا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔