ماں اور دو بچے لاپتہ

حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے معین محلہ سے ماں اور دو بچے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ونودھا 27 سالہ اپنے دو بچوں پر والکا 4 سالہ اور نرسمہا دیڑھ سالہ کے ساتھ علاج کیلئے دواخانہ جانے کیلئے 27 ڈسمبر کو دوپہر نکلی اور واپس نہیں آئی۔ ونودھا کے شوہر کرشنا چاری کے تمام مقامات پر تلاش کرنے پر کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں کی تلاش شروع کردی اور اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی ان کی اطلاع ملے تو فون نمبر 9491039033 پر اطلاع کریں۔