ماں اور بیٹی لاپتہ

کوٹگیر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع امدہ پور می جی سروجا نامی خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی نرتا شری کے ساتھ لاپتہ ہوگئی۔ سروجا کے شوہر راملو نے سرکل انسپکٹر رام کرشنا سے ملاقات کرکے اپنی بیوی اور بیٹی کی گزشتہ 12 اکٹوبر سے لاپتہ ہونے کی پولیس میں شکایت درج کروائی۔ سروجا کے شوہر راملو نے پولیس کو بتایا کہ گھریلو معمولی جھگڑے کے بعد اس کی بیوی لاپتہ ہوجانے کی وجہ سے وہ بے حد پریشان ہے۔