نئی دہلی ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں وزارت اعلیٰ کے 3 خواہشمندوں میں سے عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال کے سب سے کم اثاثہ جات (2.09 کروڑ روپئے) ہیں جبکہ کانگریس لیڈر اجے ماکن 12.34کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہیں جس کے بعد بی جے پی کی کرن بیدی کے اثاثوں کی قدر 11.65 کروڑ ہے۔ اس دوران آج نامزدگیوں کے ادخال کی مدت ختم ہونے کے بعد 7 فبروری کے اسمبلی چناؤ کیلئے بشمول آزاد جملہ 923 امیدوار ہوگئے ہیں۔ دہلی چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف پارٹیوں کے خلاف جملہ 117 ایف آئی آر درج کی کئے گئے۔