ماڈل چلڈرس کورٹ کا افتتاح

حیدرآباد 24 اگسٹ (این ایس ایس) ہائیکورٹ چیف جسٹس رمیش رنگاناتھن کے ہاتھوں آج نامپلی کورٹس کامپلکس احاطہ میں ماڈل چلڈرنس کورٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ ڈی جی پی انوراگ شرما، میٹرو پولیٹن سیشن جج رجنی، انسپکٹر جنرل سومیا مشرا اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی انوراگ شرما نے کہاکہ ماڈل چلڈرنس کورٹ، گوا، دہلی کے بعد ملک میں تیسرا کورٹ ہے جو حیدرآباد میں قائم کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ماڈل چلڈرنس کورٹ کے قیام کا اصل مقصد بچوں کو مقدمات کی پیشی سے خوفزدہ نہیں کیا جانا ہے۔ ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعہ کونسلنگ عمل میں لائی جائے گی۔