حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) کتور پولیس حدودمیں ایک مزدور کا ماجس جلانا 2 افراد بشمول خاتون کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کا سبب بن گیا ۔ کتور پولیس کے مطابق 35 سالہ بھاگیہ اماں اور 40 سالہ بھاسکر ہلاک ہوگئے اور لنگم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مکان میں پکوان گیس سلینڈ سے شبہ ہے کہ گیس خارج ہوگئی تھی اور متوفی افراد کو اس کا علم نہیں تھا ۔ ان میں سے ایک نے ماچس جلائی جس کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔