عادل آباد۔ /25 مارچ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماویسٹ قائد سی راجکمار عرف آزاد اور جرنلسٹ ہیما چندر پانڈے انکاؤنٹر کیس کو عادل آباد منصف کورٹ نے خارج کردیا جس کی بنا پر راجکمار کی اہلیہ اور ان کے ایڈوکیٹ مسٹر سریش نے عادل آباد منصف کورٹ فیصلہ کے خلاف حیدرآباد ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ ضلع عادل آباد کے وانکڑی منڈل ، سرکا پلی جنگلات میں2جولائی 2010ء کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر پرمود کمار کی نگرانی میں کم و بیش 29پولیس جوانوں سے مڈبھیڑ کے دوران ماویسٹ قائد راجکمار عرف آزاد، جنرلسٹ مسٹر ہیما چندر پانڈے ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کو فرضی انکاؤنٹر قراردیتے ہوئے سوامی اگنی ویش کی سرپرستی میں راجکمار عرف آزاد اور ہیما چندرپانڈے کی بیوگان بالترتیب شریمتی پدما اور ببیتا نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروانے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ پر نظر ثانی کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے واقعہ پیش آنے والے ضلع کی عدالت سے رجوع ہونے کی ہدایت دی تھی۔ 2013 کو عادل آباد منصف کورٹ میں حاضر ہوکر انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے سی بی آئی تحقیقات، پوسٹ مارٹم رپورٹ پر غور کرنے کی درخواست داخل کی تھی۔ تقریباً دو سال کے دوران مختلف تواریخ میں تبدیلی کے بعد عادل آباد منصف کورٹ فاضل جج میری سارا دھنہماں نے اس کیس کو خارج کردیا۔ ماویسٹ قائد راجکمار عرف آزاد کی شریمتی پدما اور ان کے ایڈوکیٹ مسٹر سریش جو مقدمہ سماعت کرنے کی غرض سے موجود تھے کورٹ کے فیصلہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی بات کہی۔
بچیا ٹی آر ایس قائد کو سی ایم فنڈ سے 10لاکھ کی امداد
کریم نگر۔/25فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ سڑک حادثات میں زخمی حیدرآباد میں زیر علاج راگم پیٹ سرپنچ کے شوہر ٹی آر ایس قائد بی بچیا کے بہتر علاج کیلئے سی ایم امدادی فنڈ سے 10لاکھ روپئے کا چیک بوڑگے شوبھا ایم ایل اے نے بچیا کے ارکان خاندان کے حوالے کیا جبکہ دواخانہ سے 10 لاکھ کے مصارف کی رپورٹ پر یہ امداد دی گئی۔