ماؤنٹ ایورسٹ پر سیلفی ،امریکی کوہ پیماہلاک

کٹھمنڈو۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک کوہ پیما دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ پر سیلفی لینے کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 55 سالہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین مائونٹ ایورسٹ پر سیلفی لیتے ہوئے 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر چل بسا جبکہ دوسرے واقعے میں ہندوستانی خاتون کوہ پیما بھی ہلاک ہو گئیں۔مقامی افراد نے اس کی ڈھونڈا جہاں اس کو ہوش میں لانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ہیلری اسٹیپ پر پہنچ کر امریکی کوہ پیما نے دم توڑ دیا۔ دوسری جانب ایک خاتون کوہ پیما کلکرنی مائونٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر واپس اترتے ہوئے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔ خاتون کوہ پیما کی موت کی وجہ بہت زیادہ کوہ پیمائوں کی موجودگی کے باعث نیچے اترنے میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی۔