مانیر پراجکٹ کے ذریعہ سارے علاقے کو سرسبز کرنے کا اعلان

گمبھی راؤ پیٹ میں روڈ شو سے کے ٹی آر کا خطاب

گمبھی راؤ پیٹ /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مڈ مانیر پراجکٹ کا تعمیری کام پائے تکمیل کو ہے ۔ اندرون چھ ماہ اس مڈمانیر پراجکٹ کے ذریعہ علاقے کے آپر مانیر پراجکٹ میں پانی سربراہ کیا جائے گا تاکہ سارہ علاقہ سرسبز و شاداب ہو ۔ ان خیالات کا اظہار کے ٹی راما راؤ نے کیا وہ یہاں گمبھی راؤ پیٹ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں روڈ شو سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ساڑھے چار سالانہ ٹی آر ایس دور حکومت میں حلقہ اسمبلی سرسلہ و گمبھی راؤ پیٹ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے ریاستی وزیر بننے کے بعد علاقے میں 6 ہزار کروڑ روپئے لاگتی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں ریاست ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ جس کی دیگر ریاستوں میں مثال نہیں ملتی ۔ کے سی آر کا خواب تھا کہ کاشتکاروں کے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ دیکھوں انہوں نے 24 گھنٹے برقی سربراہی عمل میں لاکر کاشتکاروں کا خاطر خواہ فائدہ کیا ۔ اب جبکہ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ علاقے کی ایک لاکھ ایکڑ اراضی سیراب کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ 90 فیصد پائے تکمیل ہوا ہے ۔ آئندہ دنوں اس کے تعمیری کاموں کو بھی مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عظیم اتحاد پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کل ایک دوسرے کو تنقیدوں کا نشانہ بنانے والے آج ایک ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کے ذریعہ آج پانچ سیاسی جماعتیں ایک ہوکر آپ کے درمیان آرہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ عظیم اتحاد قائدین کا اصلی مقصد کے سی آر کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے ۔ انہوں نے 60 سالہ دور کے دوران کی ترقی اور ساڑھے چار سالوں میں کی گئی ترقی میں امتیاز کرتے ہوئے عوام اپنے رائے دہی کا فیصلہ کریں ۔ انہوں نے حکومت کی فلاحی اسکیمات کا ذکر کیا اور کہا کہ کے سی آر تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تلنگانہ میں 800 اقامتی اسکولز قائم کئے جہاں ایس ٹی ، بی سی اور مسلم تقریباً تین لاکھ بچے انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ یہاں انہیں ہر طرح کی مدد کی گئی یہاں تک کے علاقے میں انجام دینے والے ترقیاتی کاموں سے انہیں واقف بھی کروایا گیا ۔ آج وہ دیگر جماعت میں شامل ہوکر دوسروں پر الزام تراشی کریں ۔ کے ٹی آرایس ترقی کیلئے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ کے ٹی آر بہ ذریعہ ہیلی کاپٹر یہاں آئے تھے روڈ شو کے دوران سارے علاقہ عوامی سروں کے سمندر میں ڈوب گیا تھا ۔