مانچسٹر سٹی نے سال میں گولس کی سنچری بنالی

اولڈ ٹریفورڈ۔27 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد ایک سال میں گولز کی سنچری بنانے والا پہلا کلب بن گیا۔رواں برس لیگ میں سٹی کی ٹیم 55 نشانات کے ساتھ نمایاں ہے اور اسے روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ پر 14 نشانات کی سبقت حاصل ہے۔ اس سے پہلے 35 برس قبل 1982 میں یہ کارنامہ لیورپول نے بھی انجام دیا تھا۔ مانچسٹر سٹی نے بورن ماوتھ کلب کیخلاف4-0سے فتح کی بدولت انجام دیا۔ اس کے بعد سیزن میں اسکے مجموعی گول کی تعداد 100 ہوگئی، جس میں پریمیئر لیگ کے 60 گول بھی شامل ہیں۔ مانچسٹرسٹی کی یہ لگاتار17ویں فتح بھی تھی۔ لیورپول نے 1982 میں سال میں 106 گول کئے تھے تاہم مانچسٹر سٹی کیلئے اس ریکارڈ کو توڑنا مشکل ہوگا۔

 

کوہلی انوشکا کی دوسری تقریب بھی یادگار
ممبئی۔27ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ سوپر اسٹار ویراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے بعد دوسری بڑی اور آخری تقریب ممبئی میں ہوئی۔ سابق، موجودہ کرکٹرز اور فلم اسٹارز سمیت اہم شخصیات کی شرکت نے اس تقریب کو چار چاند لگادیئے۔سچن تنڈولکر اور دھونی کا خاندان توجہ کا مرکز بنا رہا۔واضح رہے کہ 11دسمبر کو اٹلی میں شادی کرنے والے معروف جوڑے نے چند دن قبل نئی دہلی میں بھی پہلی تقریب رکھی تھی۔