حیدرآباد۔29 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے 6 طلبہ پر مشتمل ٹیم 4 اکتوبر کو گلبرگہ یونیورسٹی کالبرگی، کرناٹک میں منعقد ہونے والی آل آنڈیا انٹر یونیورسٹی کراس کنٹری چمپئین شپ میںحصہ لے گی۔ محمد مجاہد علی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر انچارج، نظامت جسمانی تعلیم اور کھیل کود کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے منتخب کھلاڑیوںمیں ساحر منظور، ارشاد احمد، محمد قاسم، محبوب علی، طاہر عباس اور ساجد احمد شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے کوچس ٹی سرینواس راؤ اور وی ومسی کرشنا موہن نے 15 روزہ کیمپ میں تربیت دی ہے۔کرشنا موہن بحیثیت کوچ اور جناب سید مظفر علی، مینیجر کی قیادت میں یہ ٹیم 2 اکتوبر کو گلبرگہ کیلئے روانہ ہوگی۔پروفیسر شیکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے کھلاڑیوں کو کٹ تقسیم کیے ۔