مانا کنڈور موضع کی مندر میں ریچھ نمودار

ماناکنڈور۔12 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مانا کنڈور منڈل گنگی پلی موضع میں بروز اتوار گاؤں کے مندر میں صفائی کے لئے بی بو جالو، سورم پرساد کے داخل ہونے پر انہیں ریچھ نظر آنے پر انہیں بھینس سمجھ کر اس سے باندھنے کے لئے قریب جانے پر ریچھ نظر آنے پر وہ دونوں خوف سے چلانے لگے۔ اس خبر کے ملتے ہی ماناکنڈور ایس آئی ایم راجو نے اپنے عملہ کے ساتھ وہاں پہنچ کر عوام کو مندر سے دور کیا اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں مطلع کیا جس پر ڈاکٹر پروین کمار نے ریچھ کو بے ہوش کرنے کے لئے گن سے شوٹ کیا۔ ریچھ دیوار پھاند کر قریبی جھاڑیوں میں جاکر بے ہوش ہوگیا۔ بعدازاں محکمہ جنگلات کے عملہ نے اسے جال میں ڈال کر لے گئے۔ اس طرح 10 گھنٹے کی مشقت کے بعد ریچھ پر قابو پالیا گیا۔