ماموں کی بھانجے کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب زندگی کہ گذر بسر میں مشکلات سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنے بھانجے کے ہمراہ خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے گاجولا رامارم تالاب سے آج ان دونوں مامو اور بھانجہ کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق 35 سالہ سرینواس نے اپنے 10 سالہ ارویند نامی بھانجہ کے ہمراہ انتہائی اقدام کیا ارویند کے والد کی موت دو سال قبل ہوئی تھی اور والدہ کی گزشتہ چند ماہ قبل ہوئی تب سے وہ مامو کی نگرانی میں سوررام ویلج میں رہتا تھا ۔ اپنے اخراجات اور بھانجہ کی پرورش میں مالی مشکلات سے تنگ آکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔