مال گاڑی پٹریوں سے اُتر گئی

وشاکھاپٹنم۔/17جون ( سیاست نیوز) وشاکھاپٹنم کے قریب بورا ریلوے اسٹیشن کے سگنل پوائنٹ پر آج ایک مال گاڑی پٹریوں سے اُتر گئی جس کے باعث ایسٹ کوسٹ ریلوے کے وشاکھاپٹنم اور کرنڈول سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وشاکھاپٹنم سے کرنڈول جانے والی ایک مال گاڑی کے ویگن کا اگلا پہیہ آج صبح 6بجے پٹری سے اترگیا تھا۔