حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے پریشان دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات عنبرپیٹ اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ سوریہ پرکاش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یہ شخص قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور اس نے امریکہ روانگی کیلئے ویزا کو اپلائی کیا تھا تاہم اس کی درخواست مسترد ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد سے اس کی پریشانیوں میں اور اضافہ ہوگیا تھا ۔ قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر سوریہ پرکاش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 31 سالہ لکشمن جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ الوال کے علاقہ شیوا نگر میں رہتا تھا ۔ اس آٹو ڈرائیور کو بھی مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے7 جون کو خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل 14 جون کو فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔