مالی پریشانی اور خرابی صحت کی بناء دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات راجندر نگر پولیس میں پیش آئے جہاں 24 سالہ جگن کمار نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جگن کمار شیورام پلی علاقہ کا ساکن تھا اور نیشنل پولیس اکیڈیمی میں عارضی طور پر الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔ اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جگن کمار مالی پریشانیوں کا شکار تھا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں جو ماروتی نگر میں پیش آیا۔ 19 سالہ آکاش نے آئیسڈ کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا۔ آکاش خرابی صحت سے پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔