حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور بیوی بچوں کی دوری کے غم سے دلبرداشتہ ہوکر دو افراد کی خودکشی کے واقعات مغل پورہ اور ایس آر نگر حدود میں پیش آئے۔ مغل پورہ پولیس کے مطابق 35 سالہ مہیندر شنڈے جو پیشہ سے خانگی ملازم اور ہری باؤلی کی علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص کی بیوی 8 جنوری کے دن شنڈے کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ جس کا کوئی پتہ نہیں ملا اور نہ ہی وہ گھر واپس آئی اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر 13 جنوری کے دن شنڈے نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے آٹو تھا راج نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر 8 جنوری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔