مالی پریشانیوں کے سبب 2 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات مادناپیٹ اور عنبرپیٹ حدود میں پیش آئے بیٹی کی شادی کیلئے لئے گئے قرض کی ادائیگی مالی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ہوکر رمیش نے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص چندرایا ہٹس مادناپیٹ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص چھوٹا کاروباری تھا ۔ گذشتہ کچھ عرصہ قبل اس نے لڑکی کی شادی کی تھی اور شادی کیلئے حاصل کردہ قرض کو وہ ادا کرنے میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 34 سالہ کرشناجو موسل بستی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔