حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) مالی پریشانی کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ سرینواس جو پیشہ سے باورچی تھا حمایت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شحص کو شدید مالی پریشانی کا سامنا تھا ۔ جس نے آج صبح انتہائی اقدام کرلیا یاچارام پولیس کے مطابق 50 سالہ نیکیا جو پیشہ سے کسان تھا کتہ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 20 مارچ کے دن اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔