حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز)مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات دنڈیگل اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 48 سالہ خاتون ایس لکشمی جو سورارم علاقہ کے ساکن بالیا کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھی ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 80سالہ یادگیری چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا‘ بوئن پلی میں اس کا ورکشاپ تھا جس میں کل رات چاری نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس ضعیف شخص کومالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔