حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ نازیہ بیگم جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن حاجی پاشاہ کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی اور گذشتہ چند روز سے یہ خاتون مالی پریشانیوں کا شکار تھی جس نے 16 ڈسمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔