حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ شیوا کمار جو ایم جی نگر مانصاحب ٹینک کا ساکن تھا ۔ عادی شرابی تھا اور شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے 29 اپریل کی رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔